۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی اہلیہ مرحومہ کربلا بجنور میں سپرد لحد

حوزہ/ سربراہ تحریک دینداری خطیب اعظم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی شریکہ حیات و حسنات مرحومہ سیدہ ریاض فاطمہ بنت سید علی حمزہ مرحوم کو شب جمعہ کربلا بجنور ضلع لکھنو (مقبرہ خطیب اعظم رہ) میں سپرد لحد کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بجنور (لکھنو)/ سربراہ تحریک دینداری خطیب اعظم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی شریکہ حیات و حسنات مرحومہ سیدہ ریاض فاطمہ بنت سید علی حمزہ مرحوم کو شب جمعہ کربلا بجنور ضلع لکھنو (مقبرہ خطیب اعظم رہ) میں سپرد لحد کیا گیا۔اہلیہ بانی تنظیم کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوارف کے ہندوستان میں نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور دام عزہ نے پڑھائی اور مجلس کو خطاب فرمایا۔ 

حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور نے تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: یہ عظیم پاک دامن خاتون سیدہ جلیلہ مرحوم علامہ سید غلام عسکری رحمۃ اللہ علیہ کی زوجہ تھیں۔ علامہ سید غلام عسکری طاب ثراہ کی خدمات ہمارے پیش نظر ہے، ان کے کوئی اولاد نہیں تھی لیکن مکاتب میں تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں بلکہ دسیوں ہزار طلاب انکی اولاد ہیں۔ شیعوں کے لئے انکی ذات متاثر کن ہے۔ آپ نے جو خدمات انجام دیں اسے نسلیں یاد رکھیں گی اور اس میں انکی زوجہ کی ہمراہی بھی قابل قدر ہے۔

خود رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ الوارف مرحوم علامہ سید غلام عسکری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے قائم کردہ ادارہ تنظیم المکاتب کو پہچانتے ہیں۔ اسی طرح وہ اہم خدمات جو مرحوم علامہ سید غلام عسکری طاب ثراہ نے انجام دی، مرحوم علامہ سید ذیشان حیدر جوادی طاب ثراہ اور دیگر بزرگان نے انجام دی، انہیں جانتے ہیں۔ اہلیہ بانی تنظیم کی تشیع جنازہ میں علمائے کرام اور مومنین نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .